قائداعظم ٹرافی جمناسٹک چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

جمعہ 21 فروری 2014 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی آل پاکستان قائداعظم ٹرافی جمناسٹک چمپئن شپ (آج)ہفتے سے پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سنیٹر کراچی میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی،واپڈا، ریلوے ،پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان،خیبر پختونخوا،میزبان سندھ کی ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی گئی ۔ آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق ہر ٹیم میں منیجر،کوچ کے ساتھ پانچ پلیئرز شامل ہونگے اور ججزاور کوچنگ کورسز میں ہر ٹیم کے ایک کوچ اور منیجر شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :