حافظ آباد ، مکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے ایک خاتون جاں بحق ، بچوں سمیت پانچ افراد زخمی

جمعہ 21 فروری 2014 15:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حافظ آباد میں مکان کی بوسیدہ چھت گر نے سے ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق مانگٹ نیچا میں مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس سے گھر میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد چھت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسیکیو کارروائی کرکے نکالا گیاواقعہ میں ایک خاتون جاں بحق اور اسکا شوہر اور چار بچے زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :