ہائیکورٹ نے کرکٹر عمراکمل کو ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کیلئے سی ٹی او کے بھجوائے گئے نوٹسز معطل کر دئیے
جمعہ 21 فروری 2014 15:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر عمراکمل کو ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے جواب طلب کر لیا ۔ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے سی ٹی او لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کے شو کاز نوٹسز کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ ان کا ٹریفک وارڈ ن سے باہمی جھگڑا ہوا ، روزانہ بہت سے لوگوں کے چالان ہوتے ہیں لیکن ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ نہیں کیے جاتے ۔
ٹریفک پولیس نے اس جھگڑے کو ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے ۔ جس پر معزز عدالت نے سی ٹی او کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کرتے ہوئے سماعت 13مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے سی ٹی او سے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.