ایل ڈ ی اے افسروں کے تقرر و تبادلے‘ جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائر یکٹرکا کرنٹ چار ج دیدیا گیا

جمعہ 21 فروری 2014 15:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل احد خان چیمہ نے فنانس ڈائر یکٹوریٹ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر( جنرل کیڈر) جاوید اختر کو ڈپٹی ڈائر یکٹر گر یڈ 18کا کرنٹ چارج دیکر اسی جگہ اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کواٹر)مریم کیانی نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (جنرل کیڈر)عزیر بن طار ق کو ملازمت پر بحال کر کے وائس چیئر مین ایل ڈی اے کا پی ایس او لگا دیا ہے تاہم بحالی کا یہ حکم ان کے خلاف جا ری انضباطی کاروائی پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں ڈپٹی ڈائر یکٹر (کوآرڈی نیشن ) کے طور پر کام کرنے والی حمیرا شر یف کو عمر ہ کی ادائیگی کے لئے 33دن کی بیر ون ملک رخصت دے دی گئی ہے ۔