پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

جمعہ 21 فروری 2014 14:37

پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، آرمی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اسٹریٹجک فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ نے آرمی چیف کو آپریشنل اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع آرمی چیف نے اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور جذبوں کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل کا کہنا تھا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر جب کہ نیو کلیئر پروگرام ملکی دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔