آئی پیڈ اور کمپیوٹر کا استعمال نظر تیز کردیتا ہے، امریکی ماہرین

جمعہ 21 فروری 2014 13:32

آئی پیڈ اور کمپیوٹر کا استعمال نظر تیز کردیتا ہے، امریکی ماہرین

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء)کوئی یہ بات مانے یا نہ مانے مگر سائنس نے تو تسلیم کرلیا ہے کہ دن میں کمپیوٹر یا آئی پیڈ کا آدھے گھنٹے استعمال نظر کو تیز کرتا ہے بلکہ صارفین کو سپرہیومین ویژن کا مالک بنادیتا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں یہ حیرت انگیز انکشاف امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔

اس تحقیق کے دوران ماہرین نے 2 ماہ تک رضاکاروں کو ویڑول اسکرین کے سامنے 25 منٹ تک وقت گزارنے کی آزمائش کی، مگر اس میں کوشش یہ کی گئی کہ ان کا کام آنکھوں کے بجائے دماغ پر زیادہ زور ڈالے۔جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان رضاکاروں کی بنیائی عام افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگئی اور وہ آئی چارٹ 3 گنا زیادہ فاصلے بھی ٹھیک ٹھیک پڑھنے لگے۔