پشاور، متنی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص معمولی زخمی

جمعہ 21 فروری 2014 13:05

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے متنی میں ادیزئی چوک کے مقام پر بم نصب کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ایک شخص معمول زخمی ہوا، جبکہ قریبی دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم 5 کلو وزنی تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :