بجلی کی فراہمی میں بہتری،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

جمعہ 21 فروری 2014 13:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) حکومت کی جانب سے بجلی کی فراہمی میں بہتری کے بعد بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.67فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں28فیصد ،لیدر مصنوعات میں 9 ،الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار میں 12فیصد سے زائد جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں تقریباً2فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق جی ایس پی پلس سہولت ملنے کے بعد ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں مزید بہتری متوقع ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے توانائی بحران پر جلدقابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :