بنوں، خاتون نے 4بچوں کو جنم دیا،کچھ دیر بعد انتقال کرگئے

جمعہ 21 فروری 2014 13:04

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) بنوں کے سرکاری اسپتال میں خاتون کے یہاں 4بچے پیدا ئش کے کچھ دیر بعد ہی انتقال کرگئے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ بروقت آکسیجن فراہم کردی جاتی توبچے بچ جاتے۔

(جاری ہے)

بنوں کے وومن اینڈ چلڈرن گورنمنٹ اسپتال میں جانی خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ،جن میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں تھیں ۔

لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پیدائش کے فوری بعد آکسیجن فراہم نہ کی گئی جس سے بچوں کاانتقال ہوا۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ چاروں بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے تھے اور ان کا دورانیہ پانچ ماہ کا تھا،اگر ان بچوں کو اکسیجن دی بھی جاتی تو بھی ان کا بچنا مشکل تھا۔

متعلقہ عنوان :