مشرف کیخلاف غداری مقدمہ ملٹری کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

جمعہ 21 فروری 2014 12:17

مشرف کیخلاف غداری مقدمہ ملٹری کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کو ملٹری کورٹ منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی،کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہی ہو گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سبراہی میں تین رکنی بنچ مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت کر رہا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ غداری مقدمہ کو ملٹری کورٹ منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت مقدمہ کی سماعت کی اہلیت رکھتی ہے۔جس آرمی ایکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے وہ اب ختم ہو چکا ہے۔ملزم کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس پر آرمی ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوتا۔سنگین غداری مقدمہ کی سماعت صرف اور صرف خصوصی عدالت کا اختیار ہے۔مشرف کے وکلاء کی جانب سے ججوں کے متعصب ہونے کے متعلق بھی دلائل دیئے گئے تھے ،سابق صدر کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی اعتراضات کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت چار مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :