فہد عزیز تشدد کیس، میڈیکل بورڈ میں مزید 4 سینئر ڈاکٹرز شامل کرنیکا حکم

جمعہ 21 فروری 2014 11:58

فہد عزیز تشدد کیس، میڈیکل بورڈ میں مزید 4 سینئر ڈاکٹرز شامل کرنیکا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے فہد عزیز تشدد کیس میں تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ پر اعتراض کے بعد بورڈ میں مزید 4 سینئر ڈاکٹرز کو شامل کرنے حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے فہد عزیز کی میڈیکل ایگزامنی نیشن کیلئے حکومت سندھ کے بنائے گئے 8 رکنی میڈکل بورڈ پر اعتراض کیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ میں آغا خان بورڈ کے 4 سینئر ڈاکٹر کو شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔