میٹروبس پراجیکٹ جنوبی ایشیا کا شاندار اور منفرد منصوبہ ہے ‘ بھارتی صحافی ،اہل پنجاب خوش قسمت ہیں کہ انہیں محمد شہباز شریف جیسا متحرک اور ان تھک وزیر اعلی ملا‘صدر کولکتہ پریس کلب،کولکتہ پریس کلب کے 13 رکنی وفد کا لاہور کا دورہ، مصروف ترین دن گزارا، تاریخی مقامات کی سیر اور میٹروبس پر بھی سفرکیا

جمعرات 20 فروری 2014 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان کے دورے پر آئے کولکتہ پریس کلب کے صحافیوں نے میٹروبس پراجیکٹ کو جنوبی ایشیا کا شاندار اور منفرد منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی آرام دہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں- اہل لاہور خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے محمد شہباز شریف کی شکل میں متحرک اور انتھک وزیر اعلی ملا ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن سے سول سیکرٹریٹ تک میٹروبس پر سفر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا- کولکتہ پریس کلب کے صحافیوں کے 13 رکنی وفد نے صدر کولکتہ پریس کلب سدپتا سنگپتا کی سربراہی میں آج لاہور میں مصروف دن گزارا- وفد نے پہلے روز ارفع کریم ٹاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا-جہاں پر انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی اور مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-بعد ازاں وفد نے لاہور میٹروبس اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا- اتھارٹی کے سینئر افسران نے بھی وفد کو میٹرو بس کے بارے میں آگاہ کیا- انہیں بتایا گیا کہ میٹروبس منصوبہ کو 2011ء کی قلیل مد ت میں مکمل کیا گیا ہے - صحافیوں کو بتایا کہ اس کا دائرہ کار مرحلہ وار صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھا یا جا رہا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف راولپنڈی میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے -بعد ازاں بھارتی صحافیوں نے ماڈل ٹاؤن سے سول سیکرٹریٹ تک میٹروبس پر سفر کیا اور اس سفر سے لطف اندوز ہوئے-بعدازاں بھارتی صحافیوں کے وفد کے ارکان نے لاہور عجائب گھر ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ کی سیر کی - انہوں نے مزیر اقبال پر بھی حاضری دی اور دعا کی- وفد کے ارکان مڑھی رجنیت سنگھ بھی گئے-

متعلقہ عنوان :