قلیل مدت میں تینوں محکموں کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے ،شیخ جعفر خان مندوخیل، یہ سفر جاری رہیگا ، اب بھی کئی اقدامات کرنے باقی ہیں، اس مقصد کیلئے لائحہ عمل بھی بنا چکے ہیں ،صوبائی وزیر

جمعرات 20 فروری 2014 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں تینوں محکموں کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے اور کرپشن کا ایشو کم ہوا ہے تاہم اب بھی کئی اقدامات کرنے باقی ہیں تاکہ مکمل صفائی ہوسکے اس مقصد کیلئے لائحہ عمل بھی بنا چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا جعفر مندوخیل نے کہاکہ سالوں کا گند مہینوں میں صاف نہیں ہوسکتا مگر سخت اقدامات کی بدولت اس میں مہینوں میں کمی ضرور لائی جاسکتی ہے اس ہمارے اقدمات اور ہدایات کے نتیجے میں کامیابی کے آثار نمودار ہورہے ہیں اور یہ سفر جاری رہیگا جعفر مندوخیل نے کہاکہ ہم نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ایکسائز ریونیو اور ٹرانسپورٹ سے ریلیف ملے گی اور ان کے مشکلات اور مسائل پر ایکشن ضرور ہوگا اور ہم ایسے حل کرینگے لہذا عوام کو جہاں بھی کوئی مسئلہ نظر آرہا ہے تو ہمیں ضرور آگاہ کریں جعفر مندوخیل نے کہاکہ وزارت کی قبولیت کا مقصد عوام کی بھر پور خدمت اور کرپشن وکمیشن کی بیخ کنی تھی ہم نے ہر دور میں کمیشن وکرپشن جیسے ناسور کے خلاف ہر وقت آواز بلند کی تھی بلکہ جہاد کیا تھا کیونکہ اس پر ہماری مخالفت بھی کی گئی تھی ۔