وفاق نے خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر صوبے کا آئینی حق تسلیم کرلیا، صوبے میں قائم ہونے والے تمام پارو پراجیکٹس کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کر ادی ہے،پرویزخٹک

جمعرات 20 فروری 2014 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر صوبے کا آئینی حق تسلیم کرتے ہوئے صوبے میں قائم ہونے والے تمام پارو پراجیکٹس کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کر ادی ہے اُنہوں نے یہ یقین دہانی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور آمد پر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کرائی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عمران خٹک، پارلیمانی سیکرٹری میاں خلیق الرحمن، وزیر اعلیٰ کے مشیر معاشیات رفاقت الله بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز ، صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز اور محکمہ توانائی کے حکام کے علاوہ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل، سی ای او پی پی ایل، ایم ڈی ایس این جی پی ایل،سی ای او کے پی او جی سی ایل اور دیگر وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام بالخصوص صنعتکاروں اور تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر زور دیتے ہوئے گیس کے نئے کنکشنوں اور لوڈ میں اضافے پر پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے یہ پابندی فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے معاملہ ای سی سی میں از سر نو اُٹھا نے اور صوبائی کیس کی حمایت کا وعدہ کیا اسی طرح صوبے کے بعض علاقوں بالخصوص جنوبی اضلاع میں گیس پریشر کی کمی کا دیرینہ مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا کا یقین دلایا گیا اس موقع پر کوہاٹ اور کرک میں بڑھتی ہوئی گیس چوری کی روک تھام کیلئے قانونی نیٹ ورک میں توسیع اور قانونی کنکشنوں کی فراہمی کیلئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے صوبے میں لگ بھگ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کایقین دلایا جبکہ اس ضمن میں مزید رقم کیلئے گیس کمپنیوں اور پروڈکشن بونس سے حصہ ڈالنے پربھی اتفاق کیا گیا اجلاس میں ایل پی جی کے کوٹے، صوبے میں مزید ایل پی جی کمپنیوں کے قیام اور ایل پی جی کی رائلٹی پر سب کمیٹی میں مزید پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صوبے میں موجود تیل و گیس کی بیسن سٹڈی صوبے کو مفت دینے کا بھی اعلان کیا گیاجس کی مالیت ایک لاکھ ڈالر ہے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ایک دوسرے مطالبے پر وفاقی حکومت نے قیمتاً کاروباری طرزپر او جی ڈی سی ایل اور ای پی ایل کے ایک سے دو فیصد حصص کے پی او جی سی ایل کومنتقلی پر بھی صوبائی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا اور اُصولی فیصلہ کیا کہ ان کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں صوبائی حکومت کے اس مطالبے پر اُن کی مدد کی جائے گی صوبائی حکومت نے سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈ کے حالات پرتمام سٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ٹیموں کی حفاظت میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ ہم صوبے کے بندوبستی علاقوں میں سکیورٹی یقینی بنائیں گے البتہ ملحقہ قبائلی ایجنسیوں میں سکیورٹی کیلئے اُنہیں وفاق سے بات کرنی ہو گی اُنہوں نے جی ٹی روڈ پر واپڈا کالونی کو تین سال قبل معاہدے اور سات کروڑ روپے کی سکیورٹی جمع کرانے کے باوجود گیس سپلائی نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ اس طرح کے کئی معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیئں کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ شاہراوں پر احتجاجی مظاہرے کرکے صوبائی حکومت کیلئے امن و امان کے مسائل کھڑے کر دیتے ہیں جس پر حکام نے یہ مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر چند روز میں حل کرنے کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :