سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار کا برہمی ، یہ بادشاہت نہیں،معاملہ سینٹ میں اٹھانا پڑیگا،وزیرداخلہ نے نہیں آنا تو بتائیں اس کے پیچھے کیا معاملہ ہے ، قائمہ کمیٹی

جمعرات 20 فروری 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار کا برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بادشاہت نہیں،معاملہ سینٹ میں اٹھانا پڑیگا،وزیرداخلہ نے نہیں آنا تو بتائیں اس کے پیچھے کیا معاملہ ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹرطلحہ محمود کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے چوہدری نثارعلی خان کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان کی مرضی کے مطابق ملک نہیں چلے گا یہ بادشاہت نہیں، ہو سکتا ہے سینٹ میں کوئی اقدام اٹھانا پڑے۔ وزیرداخلہ نے نہیں آنا تو بتائیں اس کے پیچھے کیا معاملہ ہے، ہمیں قانون کے مطابق جواب چاہئے چوہدری نثارچاہتے ہیں کمیٹی کا اجلاس منعقد نہ ہو۔

(جاری ہے)

سینٹر مختار احمد دھامڑا نے کہاکہ وزیرداخلہ کا رویہ یہی رہا تو بطور احتجاج کمیٹی سے چلا جاؤں گا۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ وزیرداخلہ کی ذمہ داری ہے کہ اجلاس میں شرکت کریں گے، بعد ازاں ڈی جی ایف آئی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی اورگیس چوری میں پانچ اعشاریہ چھ ارب روپے کا گھپلا ہے، اب تک سات سوچھپن افراد کے خلاف مقدمات درج اورسات سو بارہ کو گرفتارکیا گیا ہے،ایف بی آر کے تعاون سے ان تمام بجلی چوروں کے ٹیکس کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں ان چوروں کا ہرسطح پراحتساب ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :