صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قبائلی عوام کے مسائل کا خاتمہ ہے،سراج الحق

جمعرات 20 فروری 2014 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قبائلی عوام کے مسائل کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں وہاں کے لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں جنوبی وزیرستان سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ امن و امان کا قیام وطن عزیز کی اہم ضرورت ہے انہوں نے دیر پا امن کے قیام کے لئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کردار مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فاٹا کی بڑی اقوام کے نمائندوں کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان سے آئے ہوئے وفد میں بریگیڈیئر قیوم شیر، نیازعلی، امیر احمد،مولانا واحد خان، ملک ظفر،سمیع اللہ جان اور صحافی خلیل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفد میں شامل شرکاء نے سینئر صوبائی وزیر کو علاقے کی انتظامیہ کے عدم تعاون سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا اور علاقے میں گیس،بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کے فقدان کی طرف بھی توجہ دلائی جس پر سینئر صوبائی وزیر نے ان کے تمام جائز مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :