پاکستان کا 23ایف سی اہلکاروں کے وحشیانہ قتل پر افغان حکومت سے شدید احتجاج ،غیر انسانی اور بھیانک جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، پاکستان کا مطالبہ ،سہ فریقی سربراہی کانفرنس میں دونوں ممالک نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے پراتفاق کیاتھا،غیر انسانی اور بھیانک جرم میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن کیا جائے ، مشیر خارجہ

جمعرات 20 فروری 2014 20:36

پاکستان کا 23ایف سی اہلکاروں کے وحشیانہ قتل پر افغان حکومت سے شدید احتجاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان نے افغان علاقے میں 23ایف سی اہلکاروں کے وحشیانہ قتل پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر انسانی اور بھیانک جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔دفتر خارجہ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مالدیپ کے شہر مالے میں جاری سارک وزارتی کانفرنس کے دوران افغان وزیر خارجہ زرار مقبول عثمانی سے ملاقات میں پاکستان کے احتجاج سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کے دوران افغان ہم منصب کو یاد دلایا کہ ابھی چند دن پہلے انقرہ ترکی میں سہ فریقی سربراہی کانفرنس میں دونوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ دونوں ممالک نہ صرف اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے بلکہ ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف ایکشن لینگے جو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ مشیر خارجہ نے افغان حکومت سے کہا کہ اس غیر انسانی اور بھیانک جرم میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن کیا جائے ۔ افغان وزیر خارجہ نے اپنی حکومتی عہدیداروں تک جلد از جلد پاکستان کے احتجاج سے آگاہ کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :