شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری پر اطمینان بخش ہے ،بلاول بھٹو زرداری، اب دمادم مست قلندر ہوگا ،دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک کو محفوظ بنایا جائے ،سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی

جمعرات 20 فروری 2014 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ صرف پیچھا کیا جائے بلکہ ایسے آپریشن سے ہی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کو محفوظ بنایا جائے ۔