سرحد پارسے دراندازی کا سلسلہ بند نہیں ہوا،بھارتی آرمی چیف کا الزام،آزادکشمیر میں جنگجوؤں کے کیمپ بدستورقائم ہیں،کسی بھی سازش کا منہ توڑجواب دیاجائیگا،جنرل بکرم سنگھ کاانٹرویو

جمعرات 20 فروری 2014 20:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ایک مرتبہ پھر حسب روایت الزام عائد کیاہے کہ سرحد پارسے دراندازی کا سلسلہ بند نہیں ہوا،دراندازوں کی کسی بھی طرح کی سازش کا منہ توڈ جواب دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول اور ملک کی دوسری سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے اپنے فرض کو نبھائیں گے،بھارتی اخبار کے مطابق ایک انٹرویومیں جنرل بکرم سنگھ نے کہاکہ پاکستان دراندازوں کو لائن آف کنٹرول کے اس پار دھکیل رہاہے اور اس کے لئے دراندازوں کو تمام تر مدد فراہم کی جارہی ہے،آزاد کشمیر میں پاکستانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے کیمپ موجود ہیں جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ دراندازوں کی کسی بھی طرح کی سازش کا منہ توڈ جواب دیا جائے گا، جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی کیلئے فوج تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور تیار ہے ،انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ملک کی دوسری سرحدوں پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے اپنے فرض کو نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :