ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی میں معمولی تلخ کلامی پر ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل کردیئے گئے

جمعرات 20 فروری 2014 20:07

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) ڈیرہ اسما عیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل کردیئے گئے، واقعہ کلاچی کے نواحی علاقہ گرہ بختیار میں پیش آیا جہاں لکڑیوں کے کاٹنے پر ہونے والی تلخ کلامی کے دوران نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں سپین گل، فد اگل،اور انکے بھانجے ااسما عیل کو قتل کردیا اور خود فرار ہوگئے ، تھانہ کلاچی پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :