پی سی بی قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست مرتب کر لی ،معاوضے میں 20فیصدتک اضافے کا امکان

جمعرات 20 فروری 2014 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست کی تیاری مکمل کرلی ، کھلاڑیوں کے معاوضے میں 20فیصدتک اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے نئے سنٹرلکنٹریکٹ کی فہرست تیار کر لی ہے جو قومی سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد مکمل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فہرست کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے منظوری لی جائے گی جسکے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی سنٹرل کنٹریکٹ میں زیادہ اضافے کے خواہشمند ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15سے 20فیصد تک اضافہ کیا جائیگا لیکن اضافے کا حتمی فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ناصرجمشیدکا بی کیٹگری میں اپنی جگہ برقرار رکھنابہت مشکل لگ رہاہے ۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں صرف20سے22کھلاڑیوں کو شامل کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :