سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کے لئے مائیکرو انشورنس ریگولیشن 2014 کی منظوری دے دی
جمعرات 20 فروری 2014 19:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے مائیکرو انشورنس ریگولیشن 2014 کی منظوری دے دی ہے۔ جن کا مقصد انشورنس کمپنیو ں کی استعداد کار کو بڑھانا اور ان کے مالی معاملات میں شفافیت لانا اور کم آمدن طبقے کو بھی انشورنس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
مائیکرو انشورنس کم آمدنی کے حامل طبقے کو انشورنس کوریج دینے کے لئے ہے جو عام طور پر انشورنس کی کوریج سے محروم رہتا ہے اور دہشت گردی کے واقعات اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے کی صورت میں حکومتی یا بیرونی مدد پر انحصار کرتاہے۔ ایسے افراد مطلوبہ رقم یا وسائل نہ ہونے کے سبب اپنے معمولات زندگی ‘ کاروبار کی بحالی سے محروم رہتے ہیں۔(جاری ہے)
موجودہ انشورنس ریگولیشن کے تحت مجاز انشورنس کمپنیاں کم آمدن طبقے کو سہولت پہنچانے کے لئے سستی بیمہ پالیسیاں متعارف کرانے کی پابند ہو ں گی۔
محمد آصف عارف‘ کمشنر انشورنس‘ ایس ای سی پی‘ کے مطابق پاکستان میں بیمہ پراڈکٹز متعارف کرانے کی موثر حکمت عملی کے فقدان کے سبب پاکستان میں انشورنس پالیسیوں کی فروخت صرف چالیس لاکھ ہے۔جب کہ ایس ای سی پی اور ورلڈ بنک کی مشترکہ ریسرچ کے مطابق جو کہ2012میں شائع ہوئی‘ پاکستان میں فی الوقت تین کروڑ سے زیادہ افراد کو انشورنش پالیسیاں خریدنی چائیے تھیں۔ موجودہ قوانین کے نفاذ سے انشورنس سیکٹر مطلوبہ افزائش حاصل کر سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.