سندھ بینک کے بورڈکااجلاس،سال 2013کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا،بینک نے ایڈوانسز اور اکاؤنٹ اوپننگ کی تعداد میں کامیابی حاصل کی اور ساڑھے 66کروڑروپے کابعد از ٹیکس منافع کمایا

جمعرات 20 فروری 2014 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) سندھ بینک کے بورڈکااجلاس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ بورڈ نے 31دسمبر2013کوختم ہونے والے سال کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ بینک نے مجموعی طور پر ڈپازٹس، ایڈوانسز اور اکاؤنٹ اوپننگ کی تعداد میں کامیابی حاصل کی اور ساڑھے 66کروڑروپے کابعد از ٹیکس منافع کمایا تاہم ٹیکس کی کٹوتی سے قبل یہ منا فع 95کروڑ30لاکھ روپے تھا۔

ڈپازٹس میں 45.4فیصد اضافہ ہوا جو کہ 45.7 ارب روپے کی مالیت تک جاپہنچا۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ایڈوانسز میں38 فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد ان کی مالیت 26.564 ارب روپے ہوگئی۔ 31 دسمبر 2012ء میں یہ مالیت 19.282ارب روپے تھی۔ اکاؤنٹ اوپننگ میں 61 فیصد تک اضافہ ہوا اور رجسٹرڈ ہونے والے اکاؤنٹس کی تعداد 124,366 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈپازٹس کے اضافے باعث حکومت سندھ کے دیگر ڈپازٹس کا تناسب 17.83 رہا، جس سے بینک کی اہمیت مارکیٹ ایریاز اور پبلک/ ڈپازٹرز کے اعتماد کی صورت میں واضح ہوئی ہے۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ پورے پاکستان میں سندھ بینک کا نیٹ ورک 104شہروں میں 200 آن لائن برانچز کے ساتھ موجود ہے۔ 2014ء میں 25نئی برانچز کھولی جائیں گی، جن میں سے 5 برانچز اسلامک بینکنگ سے منسوب ہوں گی۔ سندھ بینک ملک بھر میں اے ٹی ایم نیٹ ورک کی سہولیتیں بھی فراہم کررہاہے۔ ایس ایم ایس بینکنگ کے ذریعے بیلنس انکوائری، منی اسٹیٹمنٹ، انٹرا اور انٹر بینک فنڈز ٹرانسفر، موبائل ایزی لوڈ، یوٹیلٹی بلز پیمنٹ ایس ایم ایس اور ای میل الرٹس کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ JCR-VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ کو بڑھا کراے ون پلس کردیا ہے تاہم لانگ ٹرم اینٹیٹی ریٹنگ پر مستحکم جائزے کے ساتھ ڈبل اے مائنس پر برقرار رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :