گزشتہ رات اورصبح میرعلی اورباڑامیں آپریشن کیاگیا

جمعرات 20 فروری 2014 19:05

میرعلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2014ء)گزشتہ رات اورصبح میرعلی اورباڑامیں آپریشن کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے اے ایچ ون کوبرا گن شپس نے بمباری میں حصہ لیا۔ آپریشن اسٹنگ کے دوران زمینی فوج نے کارروائی نہیں کی۔ یہ آپریشن ٹارگٹڈ اور حالیہ کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں پر کیا گیا۔