افغان حدودمیں ایف سی اہلکاروں کے قتل پرپاکستان کاشدیداحتجاج

جمعرات 20 فروری 2014 19:03

مالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2014ء) افغان حدودمیں ایف سی اہلکاروں کے قتل پرپاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ سارک اجلاس میں شرکت کے لیے مالدیپ میں ہیں جہاں مشیرِخارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیرخارجہ سے واقعے پر احتجاج کیا اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترک کانفرنس میں طے ہوا تھا کہ دہشت گردی کے لیے کسی ملک کی زمین استعمال نہیں ہوگی، یہ بھی طے ہوا تھا کہ سر زمین استعمال ہوئی تو وہ ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ ایف سی اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :