چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج کے بیٹے کے قتل کا نوٹس لے لیا

جمعرات 20 فروری 2014 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے کے قتل کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ججوں اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ فہیم احمد صدیقی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کاشف شاہانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری ،آئی جی سندھ اورڈی آئی جی حیدرآباد کو احکامات جاری کئے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایس ایس پی کی نگرانی میں تحقیقات کرواکے دوروز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ججوں اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ ججز بے خوف ہو کر انصاف کی فراہمی کا فریضہ سر انجام دے سکیں۔