ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا، حکومت

جمعرات 20 فروری 2014 17:47

ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا، حکومت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)حکومت طالبان مذاکرات پر " آر یا پار" حکومت نے فیصلہ کر لیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف ریاستی طاقت کا بھرپور استعمال کیا جائے گا ۔ حکومت طالبان مذاکرات پر حکومتی حکمت عملی سامنے آ گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت امن مذاکرات کے خواہاں کے ساتھ مذکرات کرے گی ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والے چہرے بے نقاب کریں گے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ڈائیلاگ کا عمل حکومتی کمزوری نہیں حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر اس جن کو واپس بوتل میں بند کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کون کہاں ہے؟ اور کس کی آشیر آباد سے سرگرم ہے ، حکومت سب جانتی ہے۔ طالبان کی بڑی تعداد امن اور مذاکرات کی حامی ہے مایوس نہیں کریں گے۔