قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو مسائل سے نجات اور شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،نشاط ضیاء قادری
جمعرات 20 فروری 2014 17:36
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پہلے بھی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور شہر کی ترقی کو یقینی بنا یا تھا اب بھی قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور شہر قائد کو دنیا کا بے مثال شہر بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے موریہ خان گوٹھ کے تفصیلی دورے پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ خواتین کی وفد نے ملاقات کی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو علاقائی ترقی اور مسائل حل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور اُن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے تحت انجام دیا گیا اور انشا اللہ عوامی تعاون اور قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوامی اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے ہمیشہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ شہر ی اور دیہی تفریق کا خاتمہ حق پرست قیادت کا کارنامہ ہے عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اور شہر کی ترقی کے سفر کو قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے جاری رکھیں گے دورے کے موقع پر موریہ گوٹھ کے مکینوں نے گوٹھ میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے پر سراہتے ہوئے گوٹھ میں صفائی وستھرائی کے نظام کی مزید بہتری اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے مسائل بیان کئے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موریہ خان گوٹھ کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ اُن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے فراہمی و نکاسی آب اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوامی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو ترقی دیکر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ موریہ خان گوٹھ میں صفائی وستھرائی ،فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور روشنی کے انتظامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ افسران سے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.