پنجاب بھر میں507ٹریفک حادثات میں8افرادجاں بحق ،617زخمی

جمعرات 20 فروری 2014 17:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 507ٹریفک حادثات میں8افراد ہلاک اور403شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں225ڈرائیورز ،14کم عمرڈرائیور،301مسافراور99پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ106ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ34حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل625متاثر ہونے والوں میں سے511مرد اور114خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں87افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور358افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور180زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر393موٹر سائیکلز64آٹو رکشے62موٹر کاریں06مسافر بس07ٹرک، اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :