حکومت اور طالبان اعتماد کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے مذاکراتی عمل کو کامیاب بنائیں‘ جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 20 فروری 2014 17:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے اعتماد کی فضاء کو بر قرار رکھیں اور ایسی قوتیں جوبات چیت کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ان کو بے نقاب کیاجاناچاہئے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان سے لے کر سوات تک جہاں کہیں بھی آپریشن کیے گئے ان کے نتائج اچھے برآمد نہیں ہوئے، ملک کواس وقت بیرونی اشاروں پرعملدرآمد کرنے والوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکی نام نہاد جنگ نے ملک وقوم کا امن وامان چھین لیااور معیشت کو دیوالیہ کردیا ہے۔قرض لے کر سود کی ادائیگی کی جارہی ہے۔دنیا کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کاوجود برداشت نہیں ہورہا اور اس کے لئے کفار سازشوں میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ جن دھماکوں کی ذمہ داری طالبان قبول نہیں کررہے ان کی تحقیقات کیوں نہیں کی جاتیں؟۔
وطن عزیزمیں راء،موساد اور سی آئی اے کے نیٹ ورک پر کڑی نظر رکھی جائے۔دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان مستحکم ہواور ترقی کرے۔فرقہ وارانہ فسادات پیداکرنے کی سازش اسی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کی غلامی سے چھٹکارہ پاکر ہی ہم دنیامیں باوقار مقام حاصل کرسکتے ہیں۔حکمران آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑانے اورامریکی مداخلت کاقلع قمع کرنے میں سنجیدگی دکھائیں۔نام نہاد جنگ میں50ہزار قیمتی بے گناہ جانوں کاضیاع اور100ارب ڈالر کانقصان ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.