مولاناسمیع الحق کی اپیل پر حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے کل کے دن کو ”یوم دعا“کے طور پر منایاجائیگا

جمعرات 20 فروری 2014 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربرہ مولاناسمیع الحق کی طرف سے آل پاکستان علماء ومشائخ امن کانفرنس کی اپیل پر آج ( جمعہ ) کے دن کو ”یوم دعا“کے طور پر منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

مولاناسمیع الحق کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالی علماء ومشائخ امن کانفرنس نے مشترکہ اعلامیہ میں تمام مسلمانوں،علماء ،مشائخ ،دینی مدارس ،مساجد اورخانقاہوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک میں قیام امن بقاء اورسلامتی کیلئے جاری کوششوں کی کامیابی کیلئے دعا کا سلسلہ مسلسل جاری رکھتے ہوئے 21 فروری بروز جمعتہ المبارک کو ”یوم دعا“کے طور پر منائیں ۔

متعلقہ عنوان :