رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کی ششماہی کے دوران جیولری کی برآمد میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی

جمعرات 20 فروری 2014 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کی ششماہی کے دوران جیولری کی برآمد میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برآمدات میں 750.852 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران زیورات کی برآمدات سے 970.288 ملین قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔