7 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

جمعرات 20 فروری 2014 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) ملک میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافے کے باوجود رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 2ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعد اد وشمار کے مطابق رواں مالی سال پہلے سات ماہ کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ تقریبا ًچار گنا بڑھ کر 2ارب 5کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جوکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 44کروڑ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

ڈالر کی آمد کے مقابلے میں غیر ملکی ادائیگیوں کا پلڑابھاری رہنے کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ دیکھا گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران ترسیلات زر 9ارب ڈالر رہنے کے باوجود زر مبادلہ ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی جاری ہے ۔ماہرین کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی بر وقت نجکاری اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت سے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ کر کے خسارے میں کمی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :