ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس کے انعقاد سے ملکی معاشی ترقی پر دورس اثرات مرتب ہوں گے‘ حنا پرویز بٹ
جمعرات 20 فروری 2014 15:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء ورکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونیوالی سہ روزہ ”ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس“ کے انعقاد سے نہ صرف جنوبی اشیائی ممالک بلکہ دنیا بھر کی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی مزدور کی کھپت میں اضافے کے حوالے سے موثر پیش رفت ہوگی‘ کانفرنس کے ذریعے پاکستان اور سارک ممالک کے درمیان ہنراورمہارت کے تبادلے کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ ملکی معاشی ترقی پر بھی دورس اثرات مرتب ہوں گے۔
وہ گزشتہ روز صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ساؤتھ ایشیاء لیبر کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہکانفرنس کا انعقاد خطے کے دیگر ممالک بشمول پاکستان میں آئی ایل او کے کنونشن کے تحت بین الاقوامی لیبر لاز کے اطلاق ، لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کی مضبوطی اور لیبر پالیسی پر غوروفکر کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا جبکہ کانفرنس کے مختلف سیشن میں ان ممالک میں اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور تجربات بارے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.