مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بلیغ الرحمان

جمعرات 20 فروری 2014 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے مذاکرات کا عمل ابھی رکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے مستقبل کا فیصلہ دو طرفہ مذاکراتی کمیٹیاں کریں گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بنایا ہے اور یہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بات چیت جاری رکھ سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے عمل کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :