طالبان کی غیر مشروط جنگ بندی کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی ، عرفان صدیقی

جمعرات 20 فروری 2014 14:09

طالبان کی غیر مشروط جنگ بندی کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی ، عرفان صدیقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) حکومتی کمیٹی کے کو آڈینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ طالبان کی غیر مشروط جنگ بندی کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان کو پہلے بغیر کسی شرط کے سیز فائر کرنا ہو گااور حکومتی کمیٹی یہ بات واضح کر چکی ہے طالبان کو نہ صرف جنگ بندی کا اعلان کرنا ہو گا بلکہ اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرانا ہو گی ورنہ امن مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہاکہ مذاکراتی عمل کے ساتھ پرتشدد کارروائیوں نے سارے مذاکراتی منظر کو ہی بدل کے رکھ دیاہے اور ابھی تک طالبان نے حکومتی کمیٹی کی اپیل کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ،طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کی نیت پرشک ہے نہ کوئی شکایت۔ اب دونوں کمیٹیز کا مل بیٹھنا تبھی ممکن ہے جب طالبان غیرمشروط طور پرخودتشدد ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے ، حکومت کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے ، جنگ بندی تو دوطرفہ ہی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :