مریخ پر جانا اور رہائش اختیار کرنا حرام ہے، یو اے ای کے اسلامی ادارے کا فتویٰ

جمعرات 20 فروری 2014 13:41

مریخ پر جانا اور رہائش اختیار کرنا حرام ہے، یو اے ای کے اسلامی ادارے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)متحدہ عرب امارات کے اسلامی ادارے نے فتویٰ دیا ہے کہ مریخ پر رہائش اختیارکرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ، سرخ سیارے پر سکونت اختیارکرنے سے وقت سے پہلے موت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں کوئی مفتی فتویٰ نہیں دیتے بلکہ ایک سرکاری ادارا قائم ہے جو شرعی فیصلے کرتا اور فتویٰ جاری کرتاہے۔اسلامی ادارے نے اپنے فتوے میں کہاکہ سرخ سیارے کی جانب جانا اور وہاں مستقل سکونت اختیارکرنا شرعی طور پر درست نہیں۔ مریخ سیارے پر رہنے سے جسم کو نقصان پہنچے گا اور انسان وقت سے پہلے ہی مرجائے گا۔