اسلام آباد ٹینس لیگ 22 فروری کو کھیلی جائے گی

جمعرات 20 فروری 2014 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی ٹی اے لیگ 22 فروری کو اسلام آباد ٹینس کورٹ ، جی سکس میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فضل سبحان نے بتایا کہ لیگ میں راولپنڈی، جہلم، اسلام آباد، واہ اور کامرہ کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایک روزہ لیگ میں مینز سنگلز اور بوائز انڈر 18 کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نام 21 فروری تک اندراج کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :