پہلی انٹر ڈسٹرکٹ ویمن ڈارٹس چمپئن شپ 21سے23فروری تک قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی جائے گی

جمعرات 20 فروری 2014 13:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) پہلی انٹر ڈسٹرکٹ ویمن ڈارٹس چمپئن شپ 21سے23فروری تک قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی جائے گی ،جسمیں پشاور،لکی مروت،ایبٹ آباد،چارسدہ،کوہاٹ،ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع سے خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی ،3روزہ چمپئن شپ کا افتتاح خیبر پختونخواڈارٹس ایسوسی ایشن کے صدر وسابق صوبائی وزیر سید ایوب شاہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈارٹس فیڈریشن کے صدر محمد نعیم بخش نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں منعقدہ پہلی خواتین ڈارٹس چمپئن شپ کو کامیاب طریقے سے منعقد کرانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکرتمام تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہیں ۔انکاکہناتھاکہ اس چمپئن شپ کا اصل مقصد ڈارٹس کھیل کو فروغ دینا اور بہترین کھلاڑی سامنے لا ناہے ۔یہ کھیل نیا ضرورہے مگر ایک دلچسپ کھیل ہے ۔محمد نعیم بخش نے کہاکہ انشاء اللہ مارچ کے پہلے ہفتے پنجاب میں نیشنل ڈارٹس چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔انٹر ڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں جن کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا انہی پر مشتمل خیبر پختونخواٹیم تشکیل دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :