خناق کی بیماری سے ہلاک ہونے والے بچوں کی خبر بے بنیاداور حقائق کے منافی ہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعرات 20 فروری 2014 13:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) محکمہ صحت کے ترجمان نے ڈیرہ غازی خان میں خناق کی بیماری سے 3بچو ں کی ہلاکتوں کے بارے میں رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں خناق کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں کے بارے میں خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ 2012ء کے بعد ڈیرہ غازی خان میں خناق کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی تقریبا ڈیڑھ سال کوئی بچہ خناق کی بیماری سے مبتلا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :