ہفتے میں 3 بار چہل قدمی یادداشت میں اضافے کا سبب،طبی ماہرین

جمعرات 20 فروری 2014 12:46

ہفتے میں 3 بار چہل قدمی یادداشت میں اضافے کا سبب،طبی ماہرین

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)چہل قدمی کرنے سے جسمانی فٹنس اور دیگر فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں مگر چہل قدمی کی عادت دماغ کو بھی روشن کردیتی ہے۔امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے میں 3 بار تیز چہل قدمی سے دماغ کی یاداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس عمل سے دماغ میں یادداشت ذخیرہ کرنے والے حصے کا حجم بڑھتا ہے اور متعدل مقدار میں چہل قدمی ہی دماغ کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کافی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگرچہ ورزش دماغی انتشار سے لڑنے کیلئے کوئی جادوئی طریقہ نہیں تاہم تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ذہن کو تیز کرنے کا بہترین حل ضرور ہے۔