قصور سے 'را' کے 3 ایجنٹ گرفتار، بھارتی پاسپورٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے برآمد

جمعرات 20 فروری 2014 12:25

قصور سے 'را' کے 3 ایجنٹ گرفتار، بھارتی پاسپورٹ اور حساس تنصیبات کے نقشے ..

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)خفیہ اداروں نے کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، کرنسی، حساس تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ جاسوس گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، بھارتی کرنسی، فوجی چھاؤنیوں کے نقشے، سرحد پر تعینات یونٹس کی تفصیلات، 4 اسٹین گن اور پستول برآمد کر لیں۔

گرفتار ہونے والے تینوں افراد قصور کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت عمیر، کاشف اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔