مسلح افواج دہشتگردی اور بربریت کا بھرپور جواب دیں گی، خواجہ آصف

جمعرات 20 فروری 2014 11:39

مسلح افواج دہشتگردی اور بربریت کا بھرپور جواب دیں گی، خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی اور بر بریت کا بھرپور جواب دیں گی۔ سے جاری ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کی سلامتی کے لئے ہر قدم اٹھایا جائے گا، مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے بربریت کا برابر جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر شدت پسند کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کے باوجود ایف سی اہلکاروں اور مسلح افواج پر حملوں کی ہلاکت کے پے درپے واقعات کے بعد گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں یہ طے پایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پھر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور شوال میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :