تحریک طالبان پاکستان نے مولانا سمیع الحق کو جنگ بندی کا اختیار دے دیا
جمعرات 20 فروری 2014 11:35
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا عاصم کا کہنا تھا کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دیے دیا ہے، مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منائے اور مذاکرات کی کامیابی اور ملک میں امن کی بحالی کے لئے دعائیں کی جائیں۔دوسری جانب طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے انفرادی رابطے جاری ہیں، حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لئے تیار ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی سے ہونے والی ملاقات میں سب سے پہلا ایجنڈا جنگ بندی ہو گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل حکومتی کمیٹی نے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اور اس پر عمل درآمد تک طالبان کمیٹی سے مذاکرات کو بے نتیجہ قرار دے دیا تھا جبکہ گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جنگ بندی کے لئے حکومت کو طالبان کے خلاف کارروائیاں بند کرنے اور زیرحراست ساتھیوں کو قتل نہ کرنے سے مشروط کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.