شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت40 شدت پسند ہلاک

جمعرات 20 فروری 2014 11:32

شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں ..

میر علی(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء) شمالی وزیرستان مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی بمباری، 40شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر پاکستانی جیٹ طیاروں نے گاؤں کوشالی ، منیر قبرستان، شوال ، ہائی سرو اور دیگر مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے چالیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں بمباری سے کئی غیر ملکی عسکریت پسندوں کے مراکز تباہ ہو گئے ہیں تباہ ہونیوالے مراکز میں ازبک ترکمان، چائنہ کے مراکز کو نشانبہ بنایا گیا ہے ان کے علاوہ ہلاک ہونیوالوں میں ازبک کے ممتاز جہادی کمانڈر جہاد یار کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شدت پسند مارے ہلاک جب کہ ان کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :