آل پارٹیزکانفرنس کے بعد 460افراد جانیں گنوا چکے،سیکیورٹی حکام

بدھ 19 فروری 2014 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2014ء)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آل پارٹیزکانفرنس کے بعد سے اب تک 460افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، اب تک308شہری، 114فوجی اور 38پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کے مطابق اے پی سی کے بعد 1264افراد زخمی ہوئے جن میں 684شہری، 531فوجی اور 49پولیس اہلکار شامل ہیں۔