نبیل گبول نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رانا شمیم کو ” غنڈوں میں پھنسی رضیہ “ قرار دیدیا

بدھ 19 فروری 2014 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رانا شمیم کو ” غنڈوں میں پھنسی رضیہ “ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا شمیم نے اپنے غیر جانبدار ہونیکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اجلاس میں جب تحفظ پاکستان بل کو اپوزیشن اراکین کی رائے کے مطابق مزید غور کیلئے مئوخر رکھنے کی حمایت کی تو مسلم لیگ ن کے اراکین کمیٹی نے انہیں ایسے دیکھا تھا جیسے کھا جائیں گے ۔

جس پر ایم کیو ایم کے رکن کمیٹی نبیل گبول نے کہ چیئرمین کمیٹی کی حالت ایسی ہی ہے جیسے ” رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو“۔ نبیل گبول کے برجستہ جملے پر کمیٹی روم میں قہقہے گونج اٹھے ۔

متعلقہ عنوان :