میں طالبان کی دھمکیوں سے ڈر کر ٹیپ ریکارڈر چلانا بند نہیں کرسکتا ،بلاول بھٹو زرداری ، اپنی گاڑی میں میوزک سے چلاوٴں گا،دیکھتا ہوں طالبان مجھے کیسے روکتے ہیں ،سرپرست اعلیٰ پیپلزپارٹی

بدھ 19 فروری 2014 20:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں طالبان کی دھمکیوں سے ڈر کر ٹیپ ریکارڈر چلانا بند نہیں کرسکتا ۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی گاڑی میں میوزک سے چلاوٴں گا،دیکھتا ہوں کہ طالبان مجھے کیسے روکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک دھمکی آمیز خط ارسال کیا تھا ،جس میں تنبیہ کی گئی تھی کہ کراچی میں چلنے والی بسوں سے فوری طور پر موسیقی کے آلات ہٹادیئے جائیں ورنہ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر کو بم سے اڑادیا جائے گا ۔بعد ازاں ڈی آئی جی ٹریفک نے بسوں سے فوری طور موسیقی کے آلات ہٹانے کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یہ آلات طالبان کے ڈر سے نہیں خواتین کی شکایات اور ٹریفک حادثات کے خدشات کے سبب ہٹائے جارہے ہیں ۔