گورنرخیبرپختونخو ا سے اراکین اسمبلی کی ملاقات

بدھ 19 فروری 2014 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ضلع ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے اراکین سردار اورنگزیب نلوٹھہ ،سردار ظہوراحمد اور میاں ضیاء الرحمان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سردار اورنگزیب نلوٹھہ جن کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے اور سردار ظہور احمداور میاں ضیاء الرحمان جن کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، کچھ دیرگورنرنے ساتھ رہے اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرگفتگو کی۔ معززاراکین اسمبلی نے گورنرکواپنے متعلقہ علاقوں کے عوام کودرپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :