ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پاک فوج کو چینی فروخت کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی

بدھ 19 فروری 2014 19:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پاک فوج کو بارہ ہزار ٹن سے زائد چینی فروخت کرنے کے لئے وزارت تجارت سے اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت ایک لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر باآسانی پاکستان آرمی کی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے، نومبر دوہزار تیرہ میں پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل نے بارہ ہزار چار سو ٹن چینی کی درخواست دی تھی، اس وقت ٹی سی پی کے پاس چینی کے زخائر محدود تھے، لیکن مقامی شوگر ملز سے چینی کی خریداری اور ذخائر میں بہتری کے بعد پاک فوج کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے، تاہم اس سے قبل وزارت تجارت کی اجازت ضروری ہے، ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو چینی چون روپے چار پیسے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :